اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خیرپور پیریالو میں پیام ولایت فاونڈیشن کے رہنماء عباس شاہ کو امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگرد ٹولہ سپاہصحابہ اہلسنت والجماعات لشکر جھنگوی سندھی طالبان نے انکے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے، ذرائع کے مطابق عباس شاہ ضلع خیرپور میں پیام ولایت فاونڈیشن کے فعال کارکن تھے، جبکہ ماضی میں عباس شاہ آئی ایس او پاکستان کے بھی متحرک رکن رہے ہیں۔ انکی شہادت پر پیام ولایت فاونڈیشن تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
.......
/169